بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بدعقیدگی کے بغیر ایصال ثواب کے لیے دن مخصوص کرنا


سوال

اگر کوئی شخص اپنے فوت شدگان کی برسی کرتا ہے، لیکن اسے دین کا حصہ نہیں سمجھتا اور تاریخ کا تعین صرف یاد دہانی کے لیے کرتا ہے اور نہ ہی اس کا یہ عقیدہ ہے کہ صرف اسی دن کو ایصال ثواب ہوتا ہے اور برسی کے روز کھانا پکا کر غریبوں میں تقسیم کردیتا ہے تو کیا یہ جائز ہے؟

جواب

اصول یہ ہے کہ کسی ثابت شدہ عمل کے لیے بھی شریعت کی تعیین کے بغیر از خود دن  متعین کرنا جائز نہیں؛ اس لیے مذکورہ صورت میں عقیدے کی درستگی کے باوجود بھی خاص طور پر برسی کے روز ایصال ثواب کرنا درست نہ ہوگا، بلاتعیین سال کے کسی بھی دن میت کی طرف سے صدقہ یا ایصال ثواب کرے،اور کسی خاص دن کے بجائے اپنے مرحوم کو ہمیشہ یاد رکھے۔ فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 143811200086

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں