روزے کی حالت میں خون دے سکتے ہیں؟
روزے کی حالت میں خون دینے سے روزہ نہیں ٹوٹتا، تاہم اگر ایسی کمزوری کا خطرہ ہو کہ روزہ کی طاقت باقی نہ رہے گی تو خون دینا مکروہ ہوگا۔
مشكاة المصابيح (1/ 627)
'' وعن ثابت البناني قال: سئل أنس بن مالك: كنتم تكرهون الحجامة للصائم على عهد رسول الله صلى الله عليه وسلم؟ قال: لا إلا من أجل الضعف. رواه البخاري ''۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143909200120
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن