بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

بجلی کا میٹر خراب ہونے کی وجہ سے متعلقہ ادارے اندازے سے بل بھیجنا


سوال

ہمارے گھر کا بجلی میٹر خراب ہے، کئی مرتبہ بجلی والوں کو اطلاع بھی دی ہے ،لیکن بجلی والے نہ میٹر بنانے آتے ہیں اور نہ میٹر ریڈنگ کے لیے آتے ہیں، بلکہ اپنے مرضی سے بل بھیجتے ہیں ، تاہم اس صورت میں بل کم آتاہے  اور بجلی زیادہ استعمال ہو تی ہے ،اس صورت میں زیادہ  بجلی استعمال کرنا کیسا ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں جب آپ کئی مرتبہ بجلی کے متعلقہ کے ادارے کو میٹر کی خرابی کی اطلاع دے چکے ہیں، اور اس کے باوجود وہ  میٹر صحیح کرنے نہیں آئے،  تو  میٹر کی خرابی کی وجہ سے یہ تعین بھی مشکل ہے کہ کتنی بجلی زیادہ استعمال ہوتی ہے؛ اس لیے اس صورت میں آپ کے لیے  فی الوقت صرف اتنا ہی بل ادا کرنا کافی ہے، جتنا  متعلقہ ادارہ آپ کو بھیج رہا ہے، اس صورت میں آپ گناہ گار نہیں ہوں گے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144004201132

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں