بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

باوضو ہونے کی حالت میں مہندی لگا کر نماز پڑھنا


سوال

 اگر عورت با وضو ہو تو کیا مہندی لگے ہونے کی حالت میں نماز پڑھ سکتی ہے ؟

جواب

اگر مہندی پاک ہو  اور عورت پہلے سے باوضو ہو تو مہندی لگے ہونے کی حالت میں نماز پڑھنا درست ہے، بلکہ مہندی لگانے کے بعد وضو کرنے کی صورت میں بھی نماز ہوجائے گی ؛ کیوں  کہ عام طور سے جو مہندی بازاروں میں ملتی ہے وہ پانی کے جلد تک پہنچنے سے مانع نہیں ہوتی، البتہ اگر کوئی مہندی ایسی ہوکہ جو پانی کو کھال تک پہنچنے سے روکے تو اس صورت میں اگر پہلے سے وضو نہ ہو تو جب تک اس مہندی کو صاف کر کے وضو کے دوران ہاتھ وغیرہ پر پانی نہیں بہائیں گے اس وقت تک نماز پڑھنا درست نہیں ہوگا۔

الفتاوى الهندية (1/ 4)

'' في فتاوى ما وراء النهر إن بقي من موضع الوضوء قدر رأس إبرة أو لزق بأصل ظفره طين يابس أو رطب لم يجز، وإن تلطخ يده بخمير أو حناء جاز،

وسئل الدبوسي عمن عجن فأصاب يده عجين فيبس وتوضأ؟ قال: يجزيه إذا كان قليلاً. كذا في الزاهدي۔ وما تحت الأظافير من أعضاء الوضوء حتى لو كان فيه عجين يجب إيصال الماء إلى ما تحته. كذا في الخلاصة وأكثر المعتبرات''.فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909200990

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں