بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

بارش کے موسم میں مغرب کے وقت کی پہچان


سوال

بارش کے موسم میں مغرب کا وقت گھڑی نہ ہونے کے زمانے میں کیسے پتا کرتے تھے جب کہ بادل چھائے ہوئے ہوں؟  اس وقت میں ہمیں کیسے پتا چلے گا کہ مغرب کا وقت ہو چکا ہے؟

جواب

مغرب کا وقت سورج کے غروب ہونے کے بعد شروع ہوتا ہے، اور اندھیرے کا چھا جانا سورج کے غروب ہونے کی دلیل ہے، جس زمانے میں گھڑی نہیں ہوتی تھی اس وقت بھی علامات و قرائن اور تجربے سے اوقات کا درست تعین کرلیا جاتاتھا، اس کا تعلق تجربے سے بھی ہے، بہر حال اگر آسمان پر بادل چھائے ہوئے ہوں اور گھڑی موجود نہ ہو تو تھوڑا انتظار کرنا بہتر ہے، تا کہ سورج کے غروب ہونے کا یقین ہو جائے اور اس کے بعد نماز پڑھ لی جائے۔

العناية شرح الهداية (1/ 230):
"فأما إذا كانت متغيمةً فالضابط العين مع العين، يعني كل ما فيه عين يعجل كالعصر والعشاء، وما عداهما كالفجر والظهر والمغرب يؤخر.
 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144010200543

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں