بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ایک جگہ پر ایک آیتِ سجدہ دو مرتبہ تلاوت کی، لیکن درمیان میں باتیں کیں تو کتنے سجدے کرنے ہوں گے؟


سوال

ایک شخص قرآنِ پاک کی تلاوت کر رہا ہے، آیتِ سجدہ تلاوت کرنے کے بعد وہیں بیٹھا کسی سامنے بیٹھے شخص سے باتیں کرتا ہے، اس کے بعد پھر وہی آیتِ سجدہ تلاوت کرے تو ایسی صورت میں اُس کی مجلس تبدیل ہو گی یا نہیں؟ اور سجدہ دوبارہ ہو گا یا نہیں؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں جب قاری نے سامنے بیٹھے شخص سے کچھ باتیں کیں، تو اس سے مجلس تبدیل ہو گئی اور مجلس کی تبدیلی کی بنا پر  دوبارہ آیتِ سجدہ پڑھنے کی وجہ سے دوسرا سجدہ لازم ہو گا۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2/ 117):
’’بخلاف ما لو تكلم كلمات، أو شرب جرعات، أو عقد نكاحاً أو بيعاً؛ فإنه لا يكفيه سجدة واحدة، شرح المنية‘‘. 
فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144003200360

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں