بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

باتھ روم کی دیوار سے کپڑے کا لگنا


سوال

ایک شخص وسوسہ کا شکار ہے  کہ باتھ روم کی دیوار سے کپڑے لگنے سے کپڑے ناپاک ہوجاتے ہیں، کیاواقعی باتھ روم کی دیوار سے کپڑے لگنے سے کپڑے ناپاک ہوجاتے ہیں ؟ وسوسے سے کیسے بچیں؟

جواب

جب تک باتھ روم کی دیواروں پر یقینی طور پر کوئی نجاست نہ لگی ہوئی ہو اور  کپڑے اس کے ساتھ لگنے سے اس نجاست کا اثر کپڑوں میں نہ آجائے، اس وقت تک کپڑے ہرگز ناپاک نہیں ہوں گے، لہذا کپڑوں کے محض باتھ روم کی دیواروں کے ساتھ لگنے  سے کپڑے ناپاک نہیں ہوتے ۔

وہم اور وسوسے کا سب سے کار گر علاج یہی ہے کہ اس کی طرف بالکل بھی توجہ نہ دی جائے، نیز  وسوسوں کو دور کرنے کے لیے  استعاذہ کے مندرجہ ذیل کلمات بکثرت پڑھتے رہاکریں:

"أعوذ بالله من الشیطان الرجیم".

" أَعُوْذُ بِاللهِ الْعَظِيْمِ وَبِوَجْهِهِ الْكَرِيْمِ وَسُلْطَانِهِ الْقَدِيْمِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيْمِ".

﴿رَبِّ أَعُوذُ بِكَ مِنْ هَمَزَاتِ الشَّيَاطِينِ ، وَأَعُوذُ بِكَ رَبِّ أَنْ يَحْضُرُونِ﴾ [المؤمنون:97، 98] فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012201561

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں