بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

ایک مسواک کو کتنے دن تک استعمال کرنا چاہیے؟


سوال

 احادیث یا فقہ میں کہیں ثابت ہے کہ کتنے دن تک ایک مسواک استعمال کرنی چاہیے؟ استعمال کے بعد کیسی جگہ (ہوادار یا بند) رکھنا چاہیے؟  میں یہ اس لیے پوچھ رہا ہوں، کیوں کہ گرمی کے دنوں جیسے ساون وغیرہ میں مسواک کو تھوڑا پانی بھی لگ جاۓ تو دو تین دن میں اس میں فنگس لگ جاتی ہے اور مسواک قابل استعمال نہیں رہتی, تو کیا اس کو کسی طرح محفوظ کر سکتےہیں؟

جواب

مسواک میں مستحب یہ ہے کہ اس کی لمبائی ایک بالشت اور چوڑائی چھوٹی انگلی کی موٹائی کے برابر ہو ، استعمال کے بعد چھوٹی ہوجائے تو ایک مشت ہونے کے بعد چھوڑ دے، البتہ مسواک کے بارے میں احادیث یا فقہ  میں اس  قسم کی کوئی تحدید ثابت نہیں کہ اتنے دنوں تک ایک  مسواک  کو استعمال کرنا چاہیے، یہ مسواک کی نوعیت ،موسم اور مسواک کے کم زیادہ استعمال کے فرق سے ہر شخص کے اعتبار سے مختلف ہوسکتی ہے ؛ اس قسم کی کوئی تحدید شرعاً  ثابت نہیں ۔ 

باقی اس کو محفوظ رکھنے اور جلدی خراب ہونے سے بچانے کے لیے کوئی مناسب تدبیر اختیار کی جاسکتی ہے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012200773

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں