بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

 ایک مستحق کو صدقہ واجبہ کتنا دیا جائے؟


سوال

 ایک مستحقِ زکات آدمی  کو نصاب سے زیادہ صدقہ واجبہ دیا جاسکتا ہے؟

جواب

 کسی مستحقِ زکات کو  اتنی مقدار زکات دینا مکروہ ہے کہ جس سے وہ خود صاحبِ نصاب بن جائے اور اس پر زکات واجب ہوجائے،  البتہ اگر کسی نےایک غریب کو  نصاب کے بقدر یا اس سے زیادہ زکات یک مشت دےدی ہو تو  دوبارہ ادا کرنا ضروری نہیں، زکات ادا ہوجائے گی۔ لیکن صاحبِ نصاب ہوجانے کے بعد (جب تک وہ صاحبِ نصاب رہے)  کسی کے لیے اسے زکات کی معمولی رقم دینا بھی جائز نہیں ہوگا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008200538

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں