ایک شخص کا انتقال ہوا، اس کی ایک نماز جنازہ اس کے گھر کے قریب مسجد میں ادا کی گئی اور ایک نماز جنازہ قبرستان کے قریب ادا کی گئی جن لوگوں نے پہلے نماز جنازہ پڑھی تھی کیا وہ دوبارہ پڑھ سکتے ہیں؟
جو شخص ایک مرتبہ نماز جنازہ پڑھ چکا ہو اس کو دوبارہ نماز جنازہ نہیں پڑھنا چاہیے۔
فتوی نمبر : 143702200030
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن