بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

ایک علاقے میں متعدد جگہ جمعہ کا انعقاد


سوال

میرے گاؤں میں تقریباً سات ہزار سے زائد کی آبادی ہے ،جوتے چپل کے علاوہ تمام چیزیں دستیاب ہیں، مثلاً: شفاخانہ ، کل مدارس اسکول پانچ عدد ، گیراج ، وغیرہ، اس گاؤں میں آٹھ مساجد ہیں اور ایک قدیم جامع مسجد ہے جس میں تقریباً سولہ سو مصلیان باجماعت نماز جمعہ ادا کرپاتے ہیں، جگہ کی قلت کی بنا پر کیا گاؤں کی دوسری مسجد میں جمعہ قائم کر سکتے ہیں ؟ اس کی کیاصورت ہوگی ؟

جواب

ایک علاقہ  کی مختلف مساجد میں جمعہ  کا انعقاد درست ہے   یہی مذھب حنفی کا مفتی بہ قول ہے؛ لہذا  آپ اپنے علاقے  میں جگہ کی قلت کے باعث دوسری جگہ بھی جمعہ کا انعقاد کرنا چاہتے ہیں تو کرسکتے ہیں ۔

فتاوی ھندیہ 145/1ط: رشیدیہ،        فتاوی شامی 145/2ط: سعید          فتاوی دارالعلوم دیوبند107/5 ط: دارالاشاعت۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143902200075

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں