بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ایک طلاق کے بعد رجوع کرنا


سوال

 کیا ایک طلاق کہنے کے بعد ہم رجوع کر سکتے ہیں اور دوبارہ ایک ساتھ اسی طرح رہ سکتے ہیں؟ اگر ہاں تو کتنے دن میں رجوع کیا جا سکتا ہے ؟

 

جواب

ایک طلاق کے بعد عدت (جو حمل نہ ہونے کی صورت میں تین ماہواریاں ہے اور حمل کی صورت میں بچے  کی پیدائش تک ہے ) کے دوران رجوع کرکے ساتھ رہ سکتے ہیں۔رجوع کا طریقہ یہ ہےکہ زبان سے کہہ دیا جائے کہ میں نے رجوع کرلیا،بیوی کی حیثیت سے رکھ لیا وغیرہ ۔  میاں بیوی کا تعلق قائم کرلیا تو بھی رجوع ہوجائے گا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143903200095

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں