بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ایک طلاق رجعی اور عدت کا حکم


سوال

میرے شوہر نے مجھے پانچ مہینے پہلے ایک طلاق دی تھی،جب سے ہم میں کوئی تعلق نہیں ہے،اور نہ ہی اب میں ان کے ساتھ رہناچاہتی ہوں،جب بھی انہیں چھوڑنے کا بولتی ہوں تووہ مجھے پریشان کرتے ہیں،اور اپنے ساتھ زبردستی رکھناچاہتے ہیں،میں ان کے ساتھ نہیں رہناچاہتی اور رشتے کوبھی ختم کرناچاہتی ہوں،میرے دل میں ان کے لیے اب کوئی احساس یامحبت نہیں،مجھے اس رشتے سے نجات چاہیے۔

جواب

اگرآپ کے شوہرنے آپ کوپانچ ماہ قبل ایک طلاق دی تھی اوراس دوران انہوں نے کوئی رجوع بھی نہیں کیا،اور نہ ہی دونوں میں کوئی تعلق قائم ہواہو،نیزتین ماہواریاں گزرچکی ہوں تونکاح ختم ہوچکاہے،دونوں آزادہیں،اور دوسری جگہ نکاح کرسکتے ہیں،البتہ طلاق کا کوئی  ثبوت حاصل کرلیناچاہیےتاکہ سابق شوہر کوئی مشکل کھڑی نہ کرسکے۔فقط واللہ اعلم

 


فتوی نمبر : 143511200028

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں