بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 شوال 1445ھ 16 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ایک رکعت کھڑے ہو کر پڑھنے کے بعد دوسری رکعت میں بیٹھ جانا


سوال

نماز کھڑے ہو کر شروع کی پھر دوسری رکعت میں بیٹھ گیا تو کیا نماز درست ہے؟

جواب

اگر کوئی شخص نماز کھڑے ہو کر شروع کرتا ہے، پھر کسی عذر کی وجہ سے کھڑے ہو کر  نماز پڑھنا ممکن نہ ہو اور بیٹھ جائے تو عذر کی وجہ سے ایسا کرنا درست ہو گا، بلا عذر ایسا کرنا درست نہیں۔

واضح رہے کہ یہ حکم فرض نماز کے لیے ہے، نوافل بیٹھ کر پڑھنا مطلقاً درست ہے۔ 

الفتاوى الهندية (1/ 137):
"ولو شرع صحيح في الصلاة قائماً فحدث به مرض يمنعه من القيام صلى قاعداً يركع ويسجد وإن لم يستطع فمومئاً قاعداً فإن لم يستطع فمضطجعاً، كذا في التبيين". فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144007200621

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں