بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

ایک رکعت میں کئی سورتیں پڑھنا


سوال

کیا نفل نماز میں ایک ہی رکعت میں سورہ بقرہ کا پہلا رکوع پھر آخری رکوع پھر سورۃالرحمٰن پڑھ سکتے ہیں؟  یا اسی طرح ایک ہی رکعت میں کئی مختلف جگہوں سے پڑھ سکتے ہیں؟

جواب

ایک رکعت میں ایسی دو سورتوں کا پڑھنا جن کے درمیان ایک یا کئی سورتوں کا فاصلہ ہو مکروہ ہے، اگر فاصلہ نہ ہو تو مکروہ نہیں، لیکن فرضوں میں ایسا نہ کرنا اولیٰ ہے۔

زبدۃ الفقہ،   کتاب الصلاۃ،قراء ت کا بیان (صفحہ ٢)

لہذا قراءت کی مذکورہ صورت نہ پڑھنا بہتر ہے۔البتہ اگر ایسا کیا تو نماز ہو جائے گی۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144007200476

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں