بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ایک روایت کی تحقیق


سوال

کیا یہ حدیث ہے کہ جس کا اوّل اور آخری کلمہ لاالہ الا اللہ ہو وہ 100 سال بھی زندہ رہے تو اس سے حساب کتاب نہیں ہو گا؟ 

جواب

ان الفاظ کے قریب  قریب ایک روایت امام بیہقی نے "شعب الایمان" میں اور "حاکم" نے اپنی تاریخ میں درج کی ہے: 

جس کا پہلا کلمہ لا اله الا اللهہو اور آخری کلمہ بھی لا اله الا الله  ہو اور وہ ہزار سال زندہ رہے تو اس سے کسی گناہ کے بارے میں نہیں پوچھا جائے گا۔

لیکن محدثین اس روایت کو موضوع (من گھڑت قرار دیتے ہیں، لہذا اس کو بیان کرنا جائز نہیں،  البتہ دیگر احادیث میں یہ مضمون ملتا ہے کہ بچے کو ابتدا میں کلمہ سکھانا چاہیے، اسی طرح موت کے قریب کلمے کی تلقین (مرنے والے کو کہنے کے بجائے اس کے قریب کلمہ پڑھنا ، تاکہ اس کی زبان پر بھی آخری وقت میں کلمہ آجائے) کرنی چاہیے.اور مرتے وقت لا اله الا اللهزبان پر جاری ہونے کی فضیلت ہے۔ فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 143908200040

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں