بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ایک خواب کی تعبیر


سوال

میں سحری کے بعد نماز سے فارغ ہوکر سوگیا۔ تھوڑی دیر بعد خواب میں تراویح پڑھتا ہوں، ابھی پوری طرح یاد  نہیں کہ مسجد نبوی میں تھا یا مکہ میں، لیکن اتنا ضرور پتا ہے کہ ان دونوں جگہوں میں ایک جگہ تھا ۔ تراویح کے دوران مجھے ایک لڑکے نے ہاتھ لگایا جس سے میں  جنبی ہوگیا ۔اٹھ کر باتھ روم گیا،  کپڑے بدلے صفائی  کی، لیکن غسل نہیں کیا ، آکے پھر سوگیا ۔

ابھی دوسرا خواب دیکھتا ہوں کہ ایک بزرگ  ( شیخ محمود آفندی ترکی)  راستے پے آتے ہوئے میرے کاندھے  پہ ہاتھ رکھ کر اپنے ساتھ ایک دیوار کے ساتھ لے گئے،  ادھر حضرت کے پاس بہت سے لوگ آتے اور حضرت سے بیعت ہوتے تھے۔ جب میں نے ہاتھ بڑھایا تو حضرت شیخ آفندی نے میری  طرف مکمل توجہ فرمائی۔ اور میرے ہاتھ کی  دونوں انگلیوں ( شہادت والی اور درمیان والی انگلیوں) کو منہ میں ڈال کر دانت گھاڑ دیا جس سے آواز بھی نکل آئی ۔اور پھر دوسری انگلی کو بھی ایسا ہی کیا ۔ اس کے بعد حضرت بھی روئے اور میں بھی رویا۔ میں نے دونوں انگلیوں کو چوما اور انگلیوں کو آنکھوں پے مل لیا۔

 اس کے تھوڑی دیر بعد میں جاگ گیا ۔

جواب

آپ کے خواب سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ آپ کو اچھی صحبت میسر ہے، مگر آپ اس سے فائدہ نہیں اٹھا رہے ہیں۔ (م۔ ن۔ر۔ص) فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008201630

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں