بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ایک ادارے کی طرف منسوب غلط فتوی


سوال

بنوری ٹاؤن کی طرف ایک غلط فتوی منسوب کیا گیا ہے تصویر  کی صورت میں، جس میں لکھا ہے تبلیغیوں کی بیویاں عارغی تعلق قائم کر سکتی ہیں۔ برائے  کرم وضاحت فرمائیں کیا یہ آپ کا فتوی ہے، کیوں کہ واٹس ایپ پر تیزی سے خبر پھیل رہی ہے ؟

جواب

 جس فتوی کی تصویر کا آپ نے ذکر کیا ہے وہ ’’الجامعہ البنوریہ العالمیہ‘‘ (سائٹ کراچی)  کی طرف  غلط منسوب کیا  گیا تھا ، جس کی تردید ان کے ادارے سے باضابطہ طور پر جاری بھی ہوئی ہے، اس کے لیے ان سے رجوع کرلیں۔

باقی آپ کی اطلاع کے لیے عرض ہے کہ ہمارا ادارہ  جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن کراچی کے نام سے موسوم ہے، "الجامعہ العالمیہ البنوریہ" جو کہ  سائٹ ایریا کراچی میں واقع ہے، وہ  ایک مستقل ادارہ ہے  جس کا  بحیثیتِ ادارہ  انتظامی  طور پر ہمارے ادارے "جامعۃ العلوم الاسلامیہ" علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن کراچی سے  تعلق نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144001200839

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں