بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ایسی پرچی جس میں قرآنی آیت لکھی ہو کو بلا وضو منہ میں رکھنے کا حکم


سوال

کسی نے بتایا تھا اگر داڑھ  میں درد ہو تو" لکل نبإٍ مستقر وسوف تعلمون "پرچی پر لکھ کر پرچی موڑ کر داڑھ  میں رکھ کر دبانے سے درد میں افاقہ ہوگا ۔ کافی لوگوں کو دیا اور فائدہ بھی ہوا۔ سوال یہ ہے کہ کیا بے وضو آدمی اپنے منہ میں یہ رکھ سکتا ہے؟ 

جواب

کسی کاغذ پر اگر قرآنی آیت لکھ دی جائے تو اس کاغذ کو تو بلا وضو چھونا جائز ہوتا ہے، البتہ کاغذ پر جس جگہ وہ آیت لکھی ہو اس جگہ (یعنی آیت کے حروف) کو بلا وضو چھونا جائز نہیں ہے، لہٰذا اگر پرچی پر مذکورہ آیت لکھ کر پرچی کو اس طرح سے موڑ کر بند کردیا جائے کہ قرآنی آیت کے حروف اندر کی طرف چھپ جائیں تو اس صورت میں بے وضو آدمی کے لیے بھی اس پرچی کو اپنے منہ میں رکھنے کی گنجائش ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008201927

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں