بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

ایسی نظمیں سننے کا حکم جن میں beatboxing (منہ سے موسیقی کی آواز نکالی گئی)ہو، نیز اس حوالے سے فتوے کی تصدیق


سوال

درج ذیل فتوی ایک ادارے سے جاری شدہ ہے، اس کی تصویب مطلوب ہے :

عنوان: ایسی نشید یا نعت کو سننا جس میں موسیقی جیسی آواز آلات موسیقی سے نہیں، بلکہ صرف منہ کے ذریعہ پیدا کیا جائے

سوال: محترم جناب مفتیانِ کرام! یہ کسی نے مسئلہ پچھوایا ہے۔ اس ( https://www.youtube.com/watch?v=LJa7bD-HtJ0 ) ویڈیو میں کوئی بھی آلاتِ موسیقی نہیں استعمال ہوئے ہیں،  یہ صرف منہ کے ذریعہ آوازیں بنائی گئی ہیں۔ آیا یہ بھی موسیقی کے حکم میں آئےگا؟ و السلام: سائلہ: ۔۔۔۔

الجواب حامداً و مصلياً

موسیقی کی تعریف یوں کی گئی ہے : "٘خصوص دورانیہ کے لیے آوازوں کو ماہرانہ انداز میں ترتیب دینا۔" (۱)

موسیقی کی حقیقت موسیقی کے آلات کے استعمال پر موقوف نہیں، بلکہ موسیقی کی حقیقت سُر، راگ، مقامات، دورانیوں اور آوازوں کی ترتیب میں پائی جاتی ہے۔ 'beat boxing' (یعنی منہ سے موسیقی جیسی آوازیں پیدا کرنا) بھی ماہرین فن کے نزدیک موسیقی میں شمار کیا جاتا ہے۔ علماءِ کرام نے اس طرز کو ناجائز قرار دیا۔ (۲) مذکورہ بالا ویڈیو میں موسیقی کی حقیقت مکمل طور طریقے سے پائی جاتی ہے۔ سیدھے سادے مسلمان موسیقی کے آلات نہ ہونے کی وجہ سے اس خوش فہمی میں مبتلا ہو جاتے ہیں کہ یہ موسیقی نہیں، وہ بے فکر ہو کر اس طرز پر بنے ہوئے اناشید و غیرہ سنتے ہیں اور اپنی لا علمی کی وجہ سے حرام کا ارتکاب کرتے،  وہ حرام بھی ایسا کہ وہ انسان کو ایمان سے دور اور نفاق کی طرف لے جاتا ہے۔ سنن ابی داود میں سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے:"سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ: الْغِنَاءُ يُنْبِتُ النِّفَاقَ فِي الْقَلْبِ."یعنی: 'میں نے اللہ کے رسول ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا کہ موسیقی دل میں نفاق پیدا کرتی ہے۔' (۳)

لہذا اس صورت میں محض موسیقی کا حکم نہیں،  بلکہ زبردست فتنہ کا بھی حکم لگایا جائےگا۔

(۱) یاسر جواد، عالمی دائرۃ المعارف (طباعت ۲۰۰۹) "موسیقی"

(۲) http://www.councilofulama.co.za/index.php?option=com_content&view=article&id=1128:beatboxing-in-islam&catid=56:general&Itemid=56 • (۳) سنن أبی داود: کتاب الأدب (حدیث نمبر ۴۹۲۷)فقط۔  واللہ اعلم 

جواب

موجودہ زمانے میں موسیقی کی مختلف اقسام ماہرینِ موسقی کے یہاں متعارف ہیں، جن میں سے ایک قسم ’’بیٹ باکسنگ‘‘  کے نام سے متعارف ہے، جس میں اگرچہ عام آلاتِ موسقی کا استعمال نہیں کیا جاتا ے، تاہم منہ کے ذریعہ ایسی آوازیں نکالی جاتی ہیں جو عموماً آلات کی وساطت سے نکالی جاتی ہے، ماہرینِ فن نے اس نوع کو موسیقی کی اقسام میں بیان کیا ہے، جس کی ایجاد انیسویں صدی میں امریکا میں ہوئی۔

Beatboxing (also beat boxing or b-boxing) is a form of vocal percussion primarily involving the art of mimicking drum machines (typically a TR-808), using one's mouth, lips, tongue, and voice.[1] It may also involve vocal imitation of turntablism, and other musical instruments. Beatboxing today is connected with hip-hop culture, often referred to as "the fifth element" of hip-hop, although it is not limited to hip-hop music.[2][3] The term "beatboxing" is sometimes used to refer to vocal percussion in general. Origins Edit Techniques similar to beatboxing have been present in many American musical genres since the 19th century, such as early rural music, both black and white, religious songs, blues, ragtime, vaudeville, and hokum. Examples include the Appalachian technique of eefing and the blues song Bye bye bird by Sonny Boy Williamson II. Additional influences may perhaps include forms of African traditional music, in which performers utilize their bodies (e.g., by clapping or stomping) as percussion instruments and produce sounds with their mouths by breathing loudly in and out, a technique used in beatboxing today

لہذا مسئولہ صورت میں جو لنک بھیجا گیا ہے، اس قسم کی نظمیں یا نعتیں سننا جائز نہیں، نیز سوال میں نقل کردہ فتوی درست ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144010200183

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں