بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ایرانی پیٹرول استعمال کرنا


سوال

ایران سے لائے ہوئے پیٹرول کا کار و بار کیساہے؟

جواب

ایران سے لایا گیا پیٹرول چوں کہ غیر قانونی ذریعہ سے درآمد کیا جاتا ہے، جوکہ قانوناً جرم ہے اور پکڑے جانے کی صورت میں مالی نقصان کے ساتھ ساتھ سزا ملنے کا بھی اندیشہ ہوتا ہے، لہذا حکومتِ وقت کی جانب سے انتظامی معاملات کے پیشِ نظر جو قوانین بنائے جاتے ہیں ان کی پاس داری ہر شہری پر لازم ہوتی ہے، لہذا غیر قانونی کاروبار سے اجتناب کریں، تاہم اگر کوئی ایسا پیٹرول فروخت کرتا ہے تو اس کی آمدنی حرام نہیں ہوتی۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144004200869

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں