بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

اہل سنت والجماعت سے مراد


سوال

میرا تعلق حنفی دیوبندی مسلک سے ہے،اہل سنت والجماعت کی تعریف کیا ہے اور ان کے عقائد کیا ہیں؟ جواب دے کر ممنون فرمایئں۔جزاک اللہ۔

جواب

اہل سنت والجماعت سے مراد وہ جماعت اور طبقہ ہے جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتوں پر عمل کرنے والا صحیح عقیدہ کا حامل اور صحابہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی کامل اتباع کرنے والا ہو جیسا کہ آپ علیہ الصلاۃ والسلام نے ما انا علیہ واصحابی ( جس راستہ پر میں اور میرے صحابہ ہیں ) کہ کر اہل سنت والجماعت کی تعریف اور ان کو پرکھنے کی کسوٹی متعین فرمادی ہے۔اور جو سنت اور صحابہ کے عقائد سے دور ہو اور اہل سنت ہونے کا دعوی کرے تو یہ دعوی نرا دعوی ہی ہوگا جو قابل اعتبار نہیں ہے۔اہل سنت والجماعت کے عقائد کے لیئے مولانا خلیل احمد سہارنپوری رحمہ اللہ کی مرتب کردہ کتاب المہند علی المفند( عقائد اہل سنت والجماعت) کا مطالعہ فرمائیں۔واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143410200021

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں