بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

اہل تشیع حضرات سے رشتے کاحکم


سوال

کیا اہل تشیع سے رشتہ کیاجاسکتاہے ؟ ان کے ساتھ شادی کرناجائزہےیا نہیں؟ اوراس بارے میں فتویٰ کیا ہے ؟ اگرجائزنہیں ہےتواس کی کیاوجوہات ہیں؟ اوراگرجائزہےتواس کی وجہ بھی مہربانی کرکےبیان فرمائیں۔

جواب

سائل نے اپنے سوال میں اہل تشیع کالفظ استعمال کیا ہے،عقائدونظریات کاتذکرہ نہیں کیاہےحالاں کہ نکاح سےمتعلق معاملات عقائدونظریات سےتعلق رکھتےہیں،عقائدونظریات کیاہیں وہ سائل نے لکھے نہیں ہیں، بہرحال اگرکوئی فرد اپنےآپ کو شیعہ کہتاہو اوراس کا عقیدہ یہ ہوکہ قرآن کریم میں تحریف (ردوبدل) ہوئی ہے، ان کے جو بارہ امام ہیں ان کےبارے میں اس بات کا قائل ہوکہ ان کی امامت اللہ جل شانہ کی طرف سےہےاورامام گناہ سے معصوم ہے، ان کو حلال وحرام کا اختیارہےتواس طرح کے عقائد رکھنے والا فرد مسلمان نہیں، اس سے نکاح جائزنہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143101200005

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں