بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

’’ اگر یہ کام تم نے شادی کے بعد کیا ہوتاتو میں تمہیں چھوڑدیتا ‘‘کہنے کا حکم


سوال

کسی عورت سے جس سے ابھی نکاح نہیں ہو اتھا کسی کام پر اس طرح کہاکہ: اگر یہ کام تم نے شادی کے بعد کیا ہوتاتو میں تمہیں چھوڑدیتا ،پھر اس عورت سے نکاح کیا اور رخصتی ہوئی ،اب اگر وہ عورت وہ کام کرتی ہے تو کیا طلاق ہوجائے گی؟

جواب

کسی عورت سے یہ کہناکہ :’’ اگر یہ کام تم نے شادی کے بعد کیا ہوتاتو میں تمہیں چھوڑدیتا ‘‘اس سے نکاح کے بعد بھی  کوئی طلاق واقع نہیں ہوگی ۔البتہ یہ یاد رہے کہ جس لڑکی سے صرف منگنی ہوئی ہو ،نکاح نہ ہواہوتو شرعاً  وہ لڑکی اجنبی ہی رہتی ہے، اس سے فون پر بات چیت کرنا یا ملاقات کرنا ناجائز ہے،نیز  طلاق کے معاملہ پر گفتگو سے احتراز کرناچاہیے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143901200079

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں