بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

اگر کسی کی ملکیت میں سونا اور چاندی دونوں ہوں تو زکاۃ کیسے ادا کی جائے؟


سوال

 اگر کسی کے پاس آٹھ تولہ سونا اور کچھ تولہ چاندی ( جو کہ چاندی کے نصاب سے کم ہو ) ہو تو کس نصاب پر یا کس طریقے پر اس کی زکاۃ  ادا کی جائے گی؟

 

جواب

اگر مذکورہ شخص کی ملکیت میں  آٹھ تولہ سونا اور کچھ تولہ چاندی ہے تو اس پر زکاۃ واجب ہے اور زکاۃ  نکالنے کا طریقہ یہ ہو گا کہ  سونا اور چاندی  کو ملا کر اس کی موجودہ قیمت معلوم کی جائے اور مجموعہ کا ڈھائی فیصد زکاۃ  میں ادا کیا جائے۔ یا اتنی مالیت کا سونا یا چاندی بھی ادا کی جاسکتی ہے۔  فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144008201684

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں