بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نماز میں واجب رہ گیا تو واجب الاعادہ ہوگی یا نہیں؟


سوال

ایک شخص نے فرض نمازپڑھائی،کوئی واجب رہ گیا تو نماز واجب الاعادہ ہوگی یا نہیں؟ اگر واجب الاعادہ ہے تو نفل کی نیت کرے گا یا فرض کی ؟

جواب

اگر کسی شخص نے نماز پڑھائی اور  نماز میں کوئی واجب رہ گیا اور سجدہ سہو بھی نہیں کیا  تو وقت کے اندراس نماز کا اعادہ واجب ہو گا اور اس نماز کا وقت کے گزر جانے کے بعد وجوب ساقط ہو جائے گا اور اب اس نماز کا اعادہ کرنا مستحب ہو گا،  نیزلوٹائی جانے والی نماز فرض ہی کی نیت سے ادا کی جائے گی، نہ کہ نفل کی نیت سے۔

حاشية الطحطاوي على مراقي الفلاح شرح نور الإيضاح (ص: 440)

"كل صلاة أديت مع كراهة التحريم تعاد أي وجوباً في الوقت، وأما بعده فندب ".

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2/ 65)

"[تنبيه] يؤخذ من لفظ الإعادة ومن تعريفها بما مر أنه ينوي بالثانية الفرض؛ لأن ما فعل أولاً هو الفرض فإعادته فعله ثانياً؛ أما على القول بأن الفرض يسقط بالثانية فظاهر؛ وأما على القول الآخر فلأن المقصود من تكريرها ثانياً جبر نقصان الأولى، فالأولى فرض ناقص، والثانية فرض كامل مثل الأولى ذاتاً مع زيادة وصف الكمال، ولو كانت الثانية نفلاً لزم أن تجب القراءة في ركعاتها الأربع، وأن لا تشرع الجماعة فيها ولم يذكروه، ولا يلزم من كونها فرضاً عدم سقوط الفرض بالأولى؛ لأن المراد أنها تكون فرضاً بعد الوقوع، أما قبله فالفرض هو الأولى". فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909202120

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں