بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

اٹیچڈ باتھ میں وضو کرنا اور دعا پڑھنا


سوال

کیا آج کل کے اٹیچڈ باتھ روم(جہاں بیت الخلاء اورغسل خانہ دونوں ہوتے ہیں ان) میں وضو کی دعا  پڑھ سکتے ہیں؟

جواب

مروجہ  مشترکہ غسل خانہ اوربیت الخلاء جہاں غسل اور قضائے حاجت کی جگہ کے درمیان کوئی حائل نہیں ہوتاہے، اس قسم کے غسل خانوں میں وضوکرنا تو درست ہے، البتہ وضو  کے دوران جودعا پڑھی جاتی ہےوہ نہ پڑھی جائے؛ کیوں کہ یہ بیت الخلاء میں پڑھنا شمارہوگا، اوربیت الخلاء میں اذکار پڑھنےسے شریعت نے منع کیا ہے، البتہ زبان سے پڑھنے کے بجائے دل میں پڑھ لے تو درست ہے۔فتاوی شامی میں ہے :

" (قوله: إلا حال انكشاف الخ ) الظاهر أن المراد أنه يسمى قبل رفع ثيابه إن كان في غير المكان المعد لقضاء الحاجة، وإلا فقبل دخوله فلو نسي فيها سمي بقلبه ولا يحرك لسانه تعظيماً لاسم الله تعالى". (1/109)  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144004200027

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں