بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

''اویس'' نام کا معنی


سوال

مجھے میرے نام 'اویس'کا مطلب اور معنی بتا دیں۔

جواب

'اویس'یہ ”اوس“ کی تصغیر ہے اور ”اوس“ کے معنی ”بھیڑیا“کے بھی آتے ہیں اوراس کے معنی "عطیہ" کے بھی آتے ہیں۔   ایک  مشہور تابعی کانام بھی اویس  (قرنی)  ہے،مسلم شریف میں ان کی فضیلت رسول اللہﷺسے منقول ہے۔ عطیہ کا معنی اور صاحبِ فضیلت تابعی کی نسبت (دونوں )کا لحاظ کرتے ہوئے مذکورہ نام  رکھنے میں کوئی حرج نہیں۔

"لسان العرب " میں ہے:

'أُوَيْسُ تصغير أَوْسٍ وهو من أَسْماء الذِّئب۔(لسان العرب،1/55،ط:دمشق)

"المحیط فی اللغہ" میں ہے:

'والأوْسُ: العَطَاءُ'۔(2/286-القاموس الوحید،1/141،ط:دارالاشاعت)فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143907200065

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں