بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

'' اونٹ کا بے نمازی کی وجہ سے رونا '' کیا یہ روایت درست ہے ؟


سوال

''ایک شخص کا اونٹ رات بھر روتارہتاتھا، اس شخص نے اس اونٹ کے رونے کا تذکرہ حضورﷺسے کیا،آپ ﷺنے اونٹ سے رونے کی وجہ پوچھی تو ا س نے کہاکہ رات کویہ بندہ بغیر نماز پڑھے سوجاتاہے، جس کی وجہ سے اس کے بستر کے نیچے آگ جل رہی ہوتی ہے ،جسے دیکھ کر میں روتاہوں ''۔کیا یہ واقعہ حدیث سے ثابت ہے؟

جواب

نماز دینِ اسلام کے بنیادی ارکان میں سے ایک عظیم رکن ہے،اور جان بوجھ کر نما زکے ترک پر سخت وعیدیں آئی ہیں۔نیز احادیثِ مبارکہ سے مختلف مواقع پردرختوں اور جانوروں کا رسولِ کریم ﷺسے کلام کرنابھی ثابت ہے۔لیکن جس واقعہ کا آپ نے ذکر کیاہے یہ واقعہ کتبِ احادیث میں موجود نہیں ہے؛ لہذا ا س کی نسبت نبی کریم ﷺکی جانب کرنا درست نہیں۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909202312

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں