بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

اولاد کی تربیت


سوال

میں اپنے بیٹے کو اس لڑکی سے کیسے دور کروں؟  کچھ سمجھ نہیں آرہا ہے، راہ نمائی کریں!

جواب

اللہ تعالیٰ سے مسلسل دعا مانگیں، مایوس نہ ہوں، تضرع کے ساتھ دل سے مانگی ہوئی دعا سے بڑھ کر کوئی عمل نہیں ہے، نیز آپ اپنے بیٹے کا ماحول تبدیل کریں، علماء، صلحاء اور اہل اللہ کی مجالس میں لے جانے کا اہتمام کریں۔  باقی آپ کے اس سوال میں وضاحت نہیں ہے کہ آپ کا بیٹا کس لڑکی سے کیسا تعلق رکھتاہے؟ اگر مذکورہ لڑکی کے عقائد درست ہیں، اور دونوں کے نکاح میں بڑا مفسدہ نہیں ہے، تو والدین کو بھی چاہیے کہ اولاد کی مصلحت کو مدنظر رکھیں، بسا اوقات کسی ایک جانب کی ضد یا اصرار سے بھی رشتے اور حقوق ضائع ہوجاتے ہیں۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008200302

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں