بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

انڈر ویئر میں پیشاب کے قطرے لگ جائیں تو پاکی کا کیا حکم ہے؟


سوال

انڈرویئر میں اگر پیشاپ کے بعد قطرے لگ جائیں اور پتا نہ چلے تو اس صورت میں کیا کریں؟

جواب

اگرپیشاب کے قطرے ایک درہم (5.94 مربع سینٹی میٹر) یا اس سے زیادہ لگے ہیں تو نماز سے قبل انڈرویئر پاک کرنا ضروری ہوگا، اتنی مقدار پیشاب کے قطرے لگے ہوں تو ایسے کپڑوں میں نماز ادا نہیں ہوگی۔ اور پاکی کا طریقہ یہ ہے کہ انڈرویئر کی رومالی تین بار اس طور پر دھوئی جائے کہ ہر بار دھونے کے بعد خوب اچھی طرح نچوڑا بھی جائے اور ہر بار نئے پانی سے دھویا جائے ۔ ملحوظ رہے کہ مکمل انڈرویئر دھونا واجب نہیں۔

اور اگر پیشاب درہم کی مقدارسے کم لگا ہے تو اس کے ساتھ نماز ہوجائے گی  مگر مکروہ ہوگی؛ اس لیے اگر علم ہوکہ پیشاب کے قطرے لگے ہوئے ہیں تو نماز سے پہلے انہیں دھویاجائے، خواہ وہ درہم کی مقدار سے کم ہوں، اگر جانتے ہوئے اس مقدار کے ساتھ نماز ادا کرلی تو  پاک کرنے کے بعد نماز کا اعادہ بھی کرلینا چاہیے۔

اگر پیشاب کے قطروں کے لگنے کا محض شک ہے تو اس کی وجہ سے  انڈرویئر دھونا واجب نہیں،  نیز اگر شک  ہوتا رہتا ہے تو اس صورت میں جب بھی وضو کیا جائے تو وضو سے فارغ ہوکر اپنی انگلیاں تر کرکے رومالی پر چھڑک لیا کریں ان شاء اللہ شک کا مرض ختم ہوجائے گا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909202264

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں