بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

انتظامیہ کی اجازت کے بغیر چندہ کی رقم سے تن خواہ لینا


سوال

ایک مدرس کو ادارے  کی طرف سے تن خواہ نہ ملتی ہو. وہ مدرس مدرسہ کے لیے ایک فنڈ قائم کرے تو مدرس کا  اس فنڈ سے اپنے ذاتی خرچ کے لیے روپے لینا جائز ہے کہ نہیں؟ ادارہ میں باقی اساتذہ کو تن خواہیں دی جاتی ہیں.

جواب

جب دیگر مدرسین کو ادارے کی طرف سے تن خواہ  ملتی ہے تو اسے بھی اپنے لیے انتظامیہ سے تن خواہ مقرر کراکے ہی لینے کی اجازت ہوگی۔ اپنے طور پر  فنڈ قائم کرنا اور اس سے تن خواہ لینا درست نہیں۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144004201083

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں