بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 شوال 1445ھ 16 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ان شاء اللہ کہہ کر وعدہ کرنے کا حکم


سوال

فون پر بات کرتے ہوئے اکثر انسان کہہ دیا کرتا ہے کہ میں آپ کو ان شاء اللہ پانچ دس منٹ میں دوبارہ فون کرتا ہوں، لیکن بعد میں بھول جاتا ہے یا کسی مصروفیت کی بنا پر نہیں کرپاتا تو کیا یہ وعدہ خلافی کے زمرے میں آتا ہے؟

جواب

اس طرح کے جملہ کے ساتھ ان شاء اللہ بھی کہا جائے اور پھر واقعی بھول جائے یا مصروفیت ہونے کی بنا پر فون نہ کرسکے تو یہ وعدہ خلافی کے زمرے میں نہیں آتا، البتہ اخلاقیات کا تقاضا ہے کہ جوں ہی یاد آئے یا اپنے کام سے فارغ ہو تو فون کرے اور تاخیر کا عذر بھی پیش کردے، تاکہ دوسرے مسلمان بھائی کا دل صاف رہے.واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143707200002

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں