ان جرابوں پر مسح کا کیا حکم ہے جن کے صرف تلوؤں پر چمڑا ہو ؟
ایسے موزے جو پورے چمڑے کے ہوں (یعنی خفین) یا ان کے اوپر اور نچلے دونوں حصوں میں چمڑا ہو (یعنی مجلدین) یا جن کے صرف نچلے حصے میں چمڑا ہو (یعنی منعلین) ان پر مسح کرنا جائز ہے، بشرطیکہ دیگر شرائط پائی جاتی ہوں، یعنی ٹخنوں سمیت پاؤں کو چھپائے ہوئے ہوں، ان میں زیادہ پھٹن نہ ہو اور پاکی کی حالت میں پہنے ہوں وغیرہ۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144004200329
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن