بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

اموال تجارت کی زکات میں قیمت فروخت کا اعتبار ہے


سوال

کیا اموالِ تجارت میں زکاۃ  قیمت خرید پر دینا لازمی ہے یا قیمت فروخت پر ؟ حوالہ کے ساتھ جواب دیں -

جواب

اموالِ تجارت کی زکات کے حساب میں قیمتِ فروخت کا اعتبار کیا جائے گا،  جیسا کہ '' فتاوی شامی'' میں ہے:

'' و تعتبر القيمة يوم الوجوب، و قالا : يوم الأداء، و في السوائم يوم الأداء إجماعاً، وهو الأصح، ويقوم في البلد الذي المال فيه'' ...الخ ( كتاب الزكاة ٢/ ٢٨٦ ط: سعيد).فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143908200458

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں