بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

امامت کی نیت کیسے کرنی چاہیے؟


سوال

امامت کی نیت کیسے کرنی چاہیے؟ جیسے تراویح یا کسی اور نماز میں امامت کرانی ہو ؟

جواب

نیت درحقیقت دل کے قصد و ارادہ کا نام ہے، پس  جس نماز کی امامت کرانی ہو دل میں اس نماز کی امامت کا قصد  کرلینا کافی ہے، زبان سے اتنا کہہ دینا بھی کافی ہے کہ میں فلاں نماز کی امامت کرتا ہوں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008201277

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں