بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

امامت کبری کسے کہتے ہیں؟


سوال

امامتِ  کبریٰ  کسے  کہتے ہیں؟

جواب

امامتِ  کبری، خلافت کا ہم معنی  لفظ ہے،  مطلب یہ ہوا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد مسلمانوں کا اپنے دینی یا دنیوی امور میں کسی کو امیر  مقرر کرنا اور اس کی اطاعت کرنا،جیسا کہ  رد المحتار(1/ 548) میں ہے:

حاشية رد المختار على الدر المختار - (1 / 548):
’’مطلب شروط الإمامة الكبرى

(قوله:فالكبرى استحقاق تصرف عام على أي على الخلق وهو متعلق بتصرف لا باستحقاق؛ لأن المستحق عليهم طاعة الإمام لاتصرفه ولا بعام إذ المتعارف أن يقال: عام بكذا لا عليه ، وعرفها في المقاصد بأنها رياسة عامة في الدين والدنيا خلافة عن النبي، لتخرج النبوة لكن النبوة في الحقيقة غير داخلة؛ لأنها بعثة بشرع كما يعلم من تعريف النبي واستحقاق النبي التصرف العام إمامة مترتبة على النبوة فهي داخلة في التعريف دون ما ترتبت عليه أعني النبوة، وخرج بقيد العموم مثل القضاء والإمارة‘‘. فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144010201279

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں