اگر کوئی شخص فجر کی نماز میں نیند کے غلبہ یا بے دھیانی کی وجہ سے آخری قعدہ میں غلطی سے امام سے پہلے دونوں سلام پھیردےپھر فوراً یاد آجائے اور وہ دوبارہ قعدے کی ہیئت بنالے تو اس کی نماز ہوجائے گی یا نہیں؟ یا دوبارہ پڑھنی پڑے گی؟
صورت مسؤلہ میں نمازہوگئی ، دوبارہ پڑھنے کی ضرورت نہیں۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143903200066
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن