بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

امام نماز میں سمع اللہ لمن حمدہ کہنا بھول جائے تو کیا حکم ہے؟


سوال

نماز میں امام نے  ”سمع الله لمن حمده“ نہیں کہا، کیا نماز ہوجائے گی؟

جواب

اگر امام غلطی سے رکوع سے سراٹھا تے وقت  ”سمع الله لمن حمده“کہنے کے  بجائے’’الله أکبر‘‘ کہہ دے، یا ”سمع الله لمن حمده“ کہنا بالکل بھول جائے تو نماز ادا ہوجائے گی، اور  سجدۂ سہو بھی  لازم نہیں ہوگا ،کیوں کہ تکبیراتِ انتقال نماز کی سنتوں میں سے ہیں، اور سجدۂ سہو کسی واجب کو چھوڑنے، یا رکن یا واجب کی ادائیگی میں تاخیر کی صورت میں واجب ہوتاہے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909200441

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں