بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

امام سےنماز میں غلطی ہونے کی صورت میں امام کو لقمہ دینے کا طریقہ


سوال

امام چار رکعات والی نماز میں تیسری رکعت میں بیٹھ جائے یاچوتھی رکعت کے بعد اٹھ جائے تو لقمہ دینے کا کیا طریقہ?کن الفاظ سے لقمہ دیا جائے?

جواب

اگر اپنے امام کو کسی بھی غلطی کی بنا پر  لقمہ دینے کی ضرورت پیش آئے تو مقتدی کو ’’سبحان اللہ ‘‘ کہنا چاہیے، حدیث سے ایسا ہی ثابت ہے۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1/ 621):

"واحترز بقصد الجواب عما لو سبح لمن استأذنه في الدخول على قصد إعلامه أنه في الصلاة كما يأتي، أو سبح لتنبيه إمامه فإنه وإن لزم تغييره بالنية عندهما إلا أنه خارج عن القياس بالحديث الصحيح: «إذا نابت أحدكم نائبة وهو في الصلاة فليسبح»". فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144007200507

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں