بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

امام سے گناہ ہوجائے تو منبر پر معافی مانگنے کا حکم


سوال

اگر امام سے کوئی کام خلافِ شریعت ہوجائےاور اس کاپتا لوگوں کو ہوجائےتو کیا امام کے لیے لازم ہے کہ برسرمنبر توبہ کرے ؟ 

جواب

امام صاحب سے اگر کوئی خلافِ شرع عمل سرزد ہوجائے تو  ان پر برسرِ منبر توبہ کرنا لازم نہیں ہے، نیز ان سے منبر پر معافی مانگنے کا مطالبہ کرنا بھی درست نہیں ہوگا،  گناہ اور اس پر توبہ اللہ اور بندے کا معاملہ ہے جن کے علم میں امام صاحب کا کوئی گناہ آگیا ہے تو پردہ پوشی کا معاملہ اختیار کریں۔ ہاں اگر کوئی اجتماعی مسئلہ ہے یا کسی خاص بندے کی حق تلفی ہوئی ہے تو متاثرہ افراد سے معافی مانگی جائے یہ حکم امام اور غیر امام سب کے لیے ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143908200522

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں