بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

'' ام الصبیان '' کا مطلب


سوال

 ''ام الصبیان ''کاکیامطلب ہے؟

جواب

بچوں کی ایک بیماری کا نام ''ام الصبیان ''ہے،جس میں بچوں کو سوکھے کا مرض لاحق ہوجاتاہے اور بچہ  کمزور ہوتاچلاجاتاہے اور بعض حضرات کے نزدیک ''ام الصبیان ''سے مراد بچوں پرجنات کاسایہ ہوجاناہے۔ نوزائیدہ بچوں کے دائیں کان میں اذان اور بائیں کا ن میں اقامت کہنااس بیماری سے بچاؤ اور تحفظ کا ذریعہ ہے،جیساکہ بعض روایات سے بھی معلوم ہوتاہے۔''العرف الشذی'' میں ہے:

''يستحب الأذان في الأيمن والإقامة في الأيسر ، وفي عمل اليوم والليلة لابن السني : أن الأذان يدفع مرض أم الصبيان عن الولد''۔(العرف الشذی للکشمیری3/198-مجمع الزوائد،باب الاذان فی اذن المولود،4/95)فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143908200386

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں