بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

الیزہ اور عائزہ نام رکھنا


سوال

’’الیزہ‘‘، ’’عائزہ‘‘  کیا صحابیات کے ناموں میں سے ہیں؟ اور ان میں سے کون سا نام لڑکی کے لیے رکھنا بہتر ہے؟  ان کے معنی بتا دیں۔

جواب

یہ دونوں نام صحابیات کے نہیں۔

’’الیزہ‘‘  عربی زبان کے مادہ ’’الز‘‘  سے ماخوذ ہے،  جس  کے معنیٰ:  بے چین و مضطرب کے ہیں ۔ معنی کے لحاظ  سے یہ نام اچھا نہیں۔

اسی طرح ”عائزہ“ (زا کے ساتھ) کا معنی ہے: مفلس؛ اس لیے زاء کے ساتھ  یہ نام رکھنا اچھا نہیں۔

آپ ’’عائذہ‘‘  (ذال کے ساتھ) نام رکھ دیں، اس کا معنی ہے: پناہ میں آنے والی، پناہ لینے والی، یہ مفہوم اچھا ہے۔ 

بہر حال ’’الیزہ‘‘ اور ”عائزہ“ میں سے کوئی نام بھی درست نہیں ہے، اس کے بجائے کوئی اچھے معنی والا نام  یا صحابیات رضی اللہ عنہن کے ناموں میں سےکسی  نام کا انتخاب کریں ۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012201257

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں