بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

الفاظ کنایہ و صریح سے تین طلاقیں دینا


سوال

میرا اپنی بیگم کے ساتھ کسی بات پر جھگڑا ہو گیا، اسی جھگڑے کے دوران غصے کی حالت میں ارادہ طلاق سے یہ الفاظ بولے ہیں''دفع ہو ''پھر کچھ دیر کےبعد'' جہنم میں جا'' پھر کچھ دیربعد ''اپنی ماں کےگھرچلی جا'' پھر کچھ دیربعد یہ الفاظ بولےہیں'' طلاق دیتاہوں، طلاق دیتاہوں''، اسی وقت میرےمنہ پرہاتھ رکرمیری زبان کوروکاگیا ۔ پھر کچھ وقت کے بعد ایک دوسرےجھگڑے کے دوران شدید غصہ کی حالت میں یہ الفاظ بولے میں تیری بیٹی کوطلاق دیتاہوں، طلاق طلاق۔

جواب

صورتِ مسئولہ میں مجموعی طور پر تین طلاقیں واقع ہوچکی ہیں اور آپ کی زوجہ آپ کے نکاح سے خارج ہوچکی ہیں، اب دونوں کا رجوع کرنا یاتجدیدِنکاح کرنا جائز نہیں ہے،دونوں پر فی الفور علیحدگی لازم ہے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143906200107

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں