بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

التحیات کی جگہ سورت پڑھنے سے سجدہ سہو کا کیا حکم ہوگا؟


سوال

اگر کسی نے قعدے میں التحیات پڑھنے کی بجائے سورہ فاتحہ یا اور کوئی سورت پڑھی تو وہ کیا کرے گا؟ اگر پہلے قراءت کی اور بعد میں التحیات پڑھی تو کیا ہوگا؟ اور اگر پہلے التحیات پڑھی اور بعد میں قراءت کی تو کیا حکم ہوگا؟

جواب

اس سلسلے میں قعدہ اولی اور قعدہ اخیرہ کے حکم میں تھوڑا سا فرق ہے۔ قعدہ اخیرہ میں اگر پہلے قراءت کی اور پھر تشہد یعنی التحیات پڑھی، تب تو سجدہ سہو لازم ہوگا، اور اگر پہلے تشہد  پڑھی اور پھر قراءت کی تو سجدہ سہو لازم نہیں ہوگا۔جب کہ قعدہ اولی میں دونوں صورتوں میں سجدہ سہو لازم ہوگا۔


فتوی نمبر : 143701200014

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں