میری بہن کی شادی کو پانچ سال ہوگئے ہیں، ان کے شوہر کو اعصابی مسئلہ ہے دوا کھاتے ہیں تو بیوی کے ساتھ تعلق قائم کرپاتے ہیں ورنہ بالکل بھی نہیں، اولاد بھی نہیں ہے،کافی علاج کروایا ہے, لیکن کوئی فائدہ نہیں, ڈاکٹرز نے کہہ دیا ہے کہ آپ بچہ گود لے لیں، اب کیا میری بہن ان کے ساتھ رہے یا ابو کے گھر آجائے اس نے پانچ سال صبر کیا ہے کہ شاید صحیح ہوجائیں, لیکن نہیں ہوئے?
اگر بہنوئی دوا کے سہارے ازدواجی تعلقات قائم کرسکتے ہیں اور دونوں کے درمیان ازدواجی تعلقات قائم بھی ہوئے ہیں تو اب اس بنیاد پر علیحدگی اختیار کرنا درست نہیں, اولاد دینانہ دینا اللہ کا اختیار ہے جسے چاہے جب چاہے دے دے ۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144007200334
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن