دورانِ اعتکاف بواسیر کی وجہ سے خون جاری ہونے کا کیا حکم ہے؟
بواسیر کی وجہ سے خون آنے سے اعتکاف فاسد نہیں ہوتا ہے۔ البتہ خون زیادہ آرہا ہو تو کوئی لنگوٹ وغیرہ باندھ لے یا انڈروئیر پہن لے؛ تاکہ مسجد متاثر نہ ہو۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144008201732
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن