بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

اعتکاف میں جنابت لاحق ہونے سے اعتکاف کاحکم


سوال

دورانِ اعتکاف بار بار عجیب خیالات کا آنے اور پھر قدرتی طور پر ناپاک ہو جانے سے اعتکاف بچے گا یا ختم ہو جائے گا؟

جواب

معتکف کو دن ، رات کسی بھی وقت احتلام ہوجائے اس سے اس کا اعتکاف فاسد نہیں ہوتا ۔احتلام ہوجانے کی صورت میں معتکف فوراً  تیمم کرے، پھر جتنا جلد ہوغسل کے لیے جائے۔ باقی اپنے آپ کو عبادت میں مصروف رکھیں ،موبائل، دوستوں کے ساتھ فحش گفتگو اور مرغن غذاؤں کا استعمال کم کریں ۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008201623

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں