بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

''اطہر من اللہ '' اور ''اظہر من الشمس'' نام رکھنا


سوال

"محمداطہر من اللہ" اور "محمد اظہر من الشمس" نام کے معنی کیا ہیں؟ اور یہ نام رکھنے چاہییں یا نہیں؟

جواب

''اطہر'' کے معنی پاکیزہ   اور'' اظہر'' کےمعنی زیادہ واضح اور روشن کے ہیں۔''اطہر من اللہ ''کے لفظی معنی تو مناسب نہیں، البتہ اس کے یہ معنی کیے جاسکتے ہیں '' جس کو اللہ کی جانب سے پاکیزگی دی گئی ہو''،اور ''اظہر من الشمس ''کے معنی :جو سورج سے زیادہ روشن اور واضح ہو۔

ان دونوں ناموں کی بجائے انبیاء علیہم السلام اور صلحاء کے ناموں میں سے کوئی نام منتخب کرکے رکھ لیاجائے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143907200116

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں