بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا اشراق کی نماز میں سورہ کافرون اور اخلاص پڑھنے کی روایت ہے؟


سوال

اکیا شراق کی نماز میں سورہ کافرون اور اخلاص پڑھنے کی روایت ثابت ہے؟

جواب

فجر  کی دو سنتوں میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سورہ کافرون اور سورہ اخلاص پڑھنا تو روایات میں آتا ہے، اسی طرح مغرب کی دو سنتوں میں بھی اس کا ذکر آتا ہے، لیکن اشراق کی نماز میں ان دو سورتوں کا پڑھنا تلاش کے باوجود ہمیں کسی روایت میں نہیں مل سکا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008201529

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں